حیدرآباد ۔ 23جون(اعتماد نیوز) آندھرا پردیش کے ڈپٹی اسپیکر کی حیثیت سے ایم بدھا پرساد کو آج متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔ اس سلسلہ میں اسپیکر اسمبلی کے شوا پرساد نے اعلان کیا۔ اس موقع پر چندرا بابو
نائیڈو نے کہا کہ بدھا پرساد نے تلگو زبان کی ترقی کے لئے جو کچھ بھی کیا ہے وہ نا قابل فراموش ہے۔ جبکہ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ڈپٹی اسپیکر بدھا پرساد کو مبارک باد دی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اسمبلی کے حقوق کی پابجائی کرینگے۔